پاکستان
19 مارچ ، 2014

دہشت گردی کیخلاف سیاسی جماعتیں ایک ہیں ،معاشرہ بھی ہوجائے: پرویزرشید

دہشت گردی کیخلاف سیاسی جماعتیں ایک ہیں ،معاشرہ بھی ہوجائے: پرویزرشید

اسلام آباد…وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں اب پورے معاشرے کو ایک موقف پرکھڑے ہونا ہوگا۔ پرویز رشید نے صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا کہ صحافیوں کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلانے اورحکومتی پراسیکیوٹرز فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے ولی خان بابر کے کیس کو ٹیسٹ کیس قرار دیا تھا ان کی ذاتی کاوشوں سے ملزمان کو سزائیں ملیں، اس تجویز پرکام کریں گے کہ صحافیوں کے خلاف جرائم کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کہ فاٹا، بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں صحافی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، ان کی حفاظت کیلئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ریاست کی تشکیل نو کی کوشش جاری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی پرانا مسئلہ ہے، خراب پالیسیوں سے ریاست کی رٹ کمزور کی گئی۔

مزید خبریں :