پاکستان
20 مارچ ، 2014

کراچی: سپریم کورٹ کا سندھ میں فوری آئی جی مقرر کرنے کاحکم

کراچی: سپریم کورٹ کا سندھ میں فوری آئی جی مقرر کرنے کاحکم

کراچی…سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ صورتحال ابتر ہونے کے باوجود یہ اہم عہدہ اب تک قائم مقام افسر کی زیر نگرانی کام کررہا ہے۔ سکریٹری اسٹیبلشمنٹ فوری طور آئی جی سندھ مقرر کرکے عدالت کو رپورٹ کریں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی عملدرآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کررہا ہے، سماعت کے دوران چیف جسٹ کا کہنا تھا کہ، حکومت سندھ کا امن وامان پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ آئی جی سندھ کو تک مقرر نہیں کیا گیا۔ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، اور اب تک قائم مقام آئی جی کام کررہا ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ سکریٹری اسٹبلشمنٹ کو فوری طور آئی جی سندھ مقرر کرکے عدالت کو رپورٹ کرنے کا کہا جائے۔

مزید خبریں :