پاکستان
05 اپریل ، 2012

بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں، آئی جی ایف سی کو طلب کر لیا گیا

بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں، آئی جی ایف سی کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ… بلوچستان سے متعلق امن و امان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مسخ شدہ لاشوں کے حوالے سے آئی جی ایف سی بلوچستان کو طلب کر لیا ہے اور ریمارکس دیے ہیں کہ اغواء برائے تاوان میں ملوث تین وزراء کو شام تک طلب کر لیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ سماعت کے دوران عدالت میں صوبائی وزیرداخلہ کو وہ بیان بھی دکھایا گیا جس میں انہوں نے وزراء کے اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا کہا تھا۔ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ دوران سماعت انہوں نے ریمارکس دیئے کہ مسخ شدہ لاشوں کی تفتیش کہاں تک پہنچی، اٹارنی جنرل کو کل بلائیں،مسخ شدہ لاشوں کے سلسلے میں ایف سی کانام آرہا ہے، بتایا جائے کہ 349مسخ شدہ لاشوں کے ورثا کو معاوضہ ملا۔

مزید خبریں :