پاکستان
05 اپریل ، 2012

سلالہ چیک پوسٹ ، حملے کیخلاف کارروائی کے مطالبے پر قائم ہیں،دفتر خارجہ

سلالہ چیک پوسٹ ، حملے کیخلاف کارروائی کے مطالبے پر قائم ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد… پاکستان نے امیر جماعت الدعوتہ حافظ سعید کی گرفتاری کیلئے امریکی انعام کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں دباوٴ میں نہیں آئے گا ، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سلالہ پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا ہمارا مطالبہ قائم ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ ہمیں حافظ سعید کے ایشو کا مقصد معلوم نہیں لیکن کسی دباوٴ میں نہیں آئیں گے، اس ایشو پر ہماری اصولی اور قانونی پوزیشن واضح ہے، حافظ سعید کیخلاف الزامات کی ٹھوس شہادت موجود نہیں ہے ، ہمیں یقین ہے کہ امریکا ، ہمارے قانونی نظام کا احترام کرے گا، ترجمان نے گرفتاری یا پکڑنے پر انعام کی رقوم سے متعلق سوال پر کہاکہ ایسی رقوم کو عالمی قوانین میں پاسداری حاصل نہیں ہوتی ہے، ترجمان نے صدر آصف زرداری ے مجوزہ دورہ بھارت سے متعلق سوال پر کہاکہ وزیراعظم منموہن سنگھ سے انکی ملاقات میں تمام دو طرفہ تعلقات امور پر بات ہوگی، ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی فورسز کو ڈریکونین قوانین کے اختیار حاصل ہیں اور دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویش لاحق ہے۔

مزید خبریں :