پاکستان
21 مارچ ، 2014

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، چوہدری نثار

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بات چیت میں پیش رفت سے متعلق صورتِ حال ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی۔ نادارہیڈکوارٹر اسلام آبادمیں بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بات چیت میں پیش رفت سے متعلق ایک دو روز میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا انتہائی حساس مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22گریڈ کے ایک افسر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ چیئرمین نادرا کی میرٹ پر تقرر کی ذمہ داری تین رکنی پرائیویٹ کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :