کھیل
21 مارچ ، 2014

ٹی 20ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا

ٹی 20ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا

میر پور،ڈھاکا…بھارت نے ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہراکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے،پاکستان نے ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا ہے۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف 131رنز 18.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما 24،شیکھر دھاون 30،ویرات کولہی36ناٹ آؤٹ اور سریش رائنا 35ناٹ آؤٹ کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر یووراج سنگھ صرف ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے جادو گر اسپنر سعید ،عمر گل اور بلاول بھٹی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔بھارت کے امیت مشرا کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔اب پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار 23مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے گا۔


مزید خبریں :