پاکستان
05 اپریل ، 2012

پشاور :مقتول چینی طالبہ اور ایتھلیٹ کے قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا

پشاور :مقتول چینی طالبہ اور ایتھلیٹ کے قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا

پشاور… پشاور میں قتل ہونے والی چینی طالبہ اور قومی ایتھلیٹ کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔چین کی طالبہ جینگ ہووا اور قومی ایتھلیٹ محمد سلیمان شمس کو پشاور کے گنجان آباد تجارتی مرکزجہانگیر پورہ میں 28 فروری کو قتل کیا گیا تھا۔ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرجانے کے باوجود اس دوہرے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی تحقیقات کیلئے ایک پولیس ٹیم لاہور بھی بھیجی گئی جس کی رپورٹ کے مطابق چینی طالبہ تین ماہ سے لاہور کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھی اور وہیں اس کی دوستی محمد سلیمان سے ہوئی۔ تاہم قتل کی وجوہات سے متعلق کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید خبریں :