پاکستان
05 اپریل ، 2012

شارٹ فال میں کمی،شہریوں کو لوڈشیڈنگ میں کوئی ریلیف نہ ملا

شارٹ فال میں کمی،شہریوں کو لوڈشیڈنگ میں کوئی ریلیف نہ ملا

لاہور… ملک میں بجلی کے بحران میں قدرے کمی آئی ہے، شارٹ فال تین ہزار چار سو میگا واٹ پر آ گیا۔ تاہم لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی۔پیپکو ترجمان کے مطابق تیل اور گیس ملنے سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئی ہے اس وقت پیداوار 10 ہزار 987 میگا واٹ جبکہ طلب 14 ہزار 387 میگا واٹ ہے۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بدستور 740 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کا بوجھ دیگر شہر برداشت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :