پاکستان
05 اپریل ، 2012

عظمی ایوب کیس:نامزد ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

عظمی ایوب کیس:نامزد ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

پشاور… اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی عظمی ایوب کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈاکٹر کی عبوری ضمانت منسوخ کرانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست ڈسٹرک اینڈ سیشن جج پشاور کے پاس جمع کرادی گئی ہے جس میں ڈاکٹر اقبال کی ضمانت منسوخ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ اقبال پر عظمی ایوب کو انجیکشن کے ذریعے بیہوش کرانے اور اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کا بھی الزام ہے جن کی ضمانت کرک کی عدالت نے منظور کی تھی۔ عظمی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں 2010 میں پولیس کی مدد سے اغواء اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :