05 اپریل ، 2012
لاہور… پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کے لاہور آتے ہی برائلر لیڈر ملک سے بھاگ گئے برائلر لیڈروں کو لاہور میں شکست فاش ہو گی۔لاہور میں گورنر ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مدت پوری کرے گی اور پھر الیکشن میں جائیں گے۔ صدر زرداری لاہور کے حوالے سے میٹنگ کریں گے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے آمریت کی گود میں آنکھ کھولی ابھی ان کی جمہوری آنکھ نہیں کھلی۔ انہوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ حمزہ شہباز پر لگائے گئے الزامات پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔