پاکستان
05 اپریل ، 2012

قائمہ کمیٹی کا کراچی اور گلگت کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

قائمہ کمیٹی کا کراچی اور گلگت کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

اسلام ا ٓباد… قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کراچی اور گلگت کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی کارکردگی کا نوٹس لینا چاہئے۔ اسلام آبادمیں ریاض فتیانہ کی صدارت ہونیوالے اجلاس نے کراچی کی صورت حال پروزیرداخلہ اورسیکرٹری داخلہ کوآئندہ اجلا س میں پیش ہونیکی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر شیخوپورہ میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور فاخرہ پر تیزاب پھینکنے کے کیسزپربھی غورکیاگیا۔ڈی پی او شیخوپورہ حیدر اشرف نے بتایاکہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں تین ملزم گرفتارکئے جاچکے ہیں ، ایک کاتعلق پولیس سے ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کراچی ، ارشد کیانی نے بتایاکہ فاخرہ پر تیزاب پھینکنے کا کیس 2003 میں عدالت نے خارج کردیا تھا۔ قائمہ کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کو قصاص اور دیت کے قوانین کا نئے سرے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :