05 اپریل ، 2012
لاہور… بھارتی ریاست ہریانہ کے ارکان اسمبلی نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ ہریانہ لوک سبھا کے سپیکر کلدیپ شرما کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ’ جنہے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا نئیں‘۔لوک سبھا کے اراکین عجائب گھر، شاہی قلعے، بادشاہی مسجد اور رنجیت سنگھ کی مڑھی گئے۔ اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے لاہور نہیں دیکھا تھا تاہم ان کی خواہش تھی جو آج پوری ہو گئی۔ وہ پاکستان سے بھارت کے عوام کیلئے محبت کا پیغام لے کر جائیں گے۔