05 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے وکیل سینیٹر اعتزاز احسن کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ محض الزامات پر کسی کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔طارق احمد کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اعتزاز احسن زرعی ٹیکس پورا ادا نہیں کرتے جبکہ اپنے دولت ٹیکس کے حوالے سے بھی انہوں نے حقائق چھپائے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملک میں نادہندگی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں متعلقہ محکمہ اس حوالے سے کارروائی کا اختیار بھی رکھتا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی۔