24 مارچ ، 2014
کوئٹہ …بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفتان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر آندھی اور ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے دالبندین کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ،جس کے بعد کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ریلوے آمد و رفت بند ہوگئی ہے۔تفتان کوئٹہ شاہراہ پربھی پانی کھڑاہے۔شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔چمن ،پشین ،ہرنائی ،مسلم باغ اور ڑوب میں بھی دھواں دار بارش ہوئی۔لورالائی کے علاقے دکی میں ڑالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔مانسہرہ اورقبائلی علاقے پاراچنار،پنجاب میں جھنگ،سرگودھا،وہاڑی،چیچہ وطنی اورسندھ کے شہر جیکب آباد میں بھی بارش ہوئی۔ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔