پاکستان
05 اپریل ، 2012

ایل ڈی اے: رہائشی اسکیموں میں قبضہ کئے گئے پلاٹوں کی رپورٹ طلب

لاہور… لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے رہائشی اسکیموں میں ایسے تمام پلاٹوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے جن پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مختلف رہائشی اسکیموں میں ناجائز قابضین کے زیر قبضہ پلاٹوں اور ان پر تجاوزات کی نوعیت کے بارے میں مکمل تفصیلات تین روز میں مرتب کی جائیں۔ ان کے بارے میں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں موزوں حکمت عملی وضح کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی قیمتی جائیدادوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :