05 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے گزری میں زہریلاکھاناکھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرہ خاندان کے پانچوں افراد کوجناح اسپتال لایا گیاجن میں بچے بھی شامل تھے۔متاثرہ خاندان کی ایک خاتون کے مطابق انہوں نے صبح ناشتے میں چائے کے ساتھ بسکٹ کھائے تھے جس کے بعدوہ سب کے سب بیہوش ہوگئے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات میں متاثرہ افرادکوطبی امداد دی گئی۔۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔