05 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر ہاوٴسنگ فیصل صالح حیات نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ وفاقی وزیر ہاوٴسنگ فیصل صالح حیات پی ڈبلیو ڈی توہین عدالت کیس میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور غیر مشروط طور پر معافی نامہ داخل کرایا۔ وفاقی وزیر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ عدالت نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی پوسٹنگ کے حوالے سے حکم عدولی کرنے پر وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کیا تھا۔