05 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معصوم شہریوں کو تشدد کر کے مارنا اور عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنا پولیس کا وطیرہ بن چکا ہے، اگر پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو کیا فوج کو بلا لیا جائے۔ عدالت نے یہ ریمارکس تھانہ لوئر مال میں پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں ملوث اہلکاروں کی منسوخی ضمانت کی درخواست نمٹاتے ہوئے دیئے۔ عدالت نے پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان سنی کی والدہ کو ہدایت کی کہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے مجاز عدالت میں فوجداری استغاثہ دائر کر سکتی ہیں۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث ایس ایچ او مقصود گجر کے پولیس یونیفارم میں پیش ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کے خلاف تو کارروائی کر دی جاتی ہے مگر بڑے افسروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔