05 اپریل ، 2012
پیرس … فرانس میں ریلوے کی بجلی کا نظام فیل ہونے سے ہائی اسپیڈ ٹرین کے مسافر 6 گھنٹے تک ٹرین میں پھنسے رہے۔ ہائی اسپیڈ ٹرین ”Marseilles“ سے پیرس کیلئے روانہ ہوئی، تاہم تھوڑے سفر کے بعد ریلوے پاور سپلائی سسٹم خراب ہوجانے کی وجہ سے ٹرین ایک سرنگ میں رک گئی۔ ریسکیو ٹرین آنے میں 6 گھنٹے لگے اور اس دوران ایک ہزار سے زائد مسافر ٹرین میں پھنسے رہے۔ مسافروں نے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔