پاکستان
05 اپریل ، 2012

سوئٹزر لینڈ کے قائم مقام سفیرکی نائن زیروآمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

سوئٹزر لینڈ کے قائم مقام سفیرکی نائن زیروآمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

کراچی …سوئٹزر لینڈ کے قائم مقام سفیر نکولس پلاٹنرنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو عزیز آباد کا دور ہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر فاروق ستاراور نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سوئٹزر لینڈ کے ڈائر یکٹر افےئرز اور قونصل جنرل(Mr.Didier Bosschung)بھی انکے ہمراہ تھے ۔ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سوئٹزر لینڈکے سفیر نے ایم کیوایم کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں کا سرہاتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سوئٹزر لینڈ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقا ت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ قبل ازیں جب سوئٹزر لینڈ کے سفیر نائن زیر و پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے انہیں خوش آمدید کہا ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل نے سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد پر مبنی کتاب My Life's Journey پیش کی ۔

مزید خبریں :