پاکستان
25 مارچ ، 2014

وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات ، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات ، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

دی ہیگ…وزیراعظم نواز شریف اور جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کی ملاقات میں معاشی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات دی ہیگ میں جوہری کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس میں معیشت سمیت مختلف شعبو ں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، جبکہ پاک بھارت تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس دلانے میں جرمنی کے کردار پر چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :