پاکستان
25 مارچ ، 2014

آپریشن کی مخالفت کرنا ہی فوج کی حمایت ہے:منور حسن

آپریشن کی مخالفت کرنا ہی فوج کی حمایت ہے:منور حسن

کراچی … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آپریشن کی مخالفت کرنا ہی فوج کی حمایت ہے، نہیں چاہتے کہ فوج کیلئے عوام میں نفرتیں پیدا ہوں، نیک شگون ہے کہ حکومت ،فوج اور اب طالبان بھی اسی صفحے پرآگئے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہو یا وزیرستان، سوات ہو یا کراچی ملٹری آپریشن سے امن نہیں آسکا، مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیک شگون ہے کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور طالبان بھی اس صفحے پر آچکے ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوراے این پی نے اپنے 5سالہ دور میں ملٹری آپریشن کیوں نہیں کیا؟ سید منور حسن نے کہاکہ مذاکرات کے مخالفین پاکستان کو بحرانوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ امریکا اور بھارت ثابت کر سکیں کہ پاکستان کا ایٹم بم غیر محفوظ ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں قوم نے بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ دیا جبکہ ن لیگ کے منشور میں یہ کہیں نہیں لکھا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے دوستی ضرور کریں لیکن پہلے پاکستان دشمنی ترک کرائی جائے، بھارت آبی جارحیت سے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتاہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ، آل پارٹیز کانفرنس اور طالبان کا موٴقف ایک ہی ہے توامریکی مفادات سے ہٹ کرآزاد خارجہ پالیسی کیوں تشکیل نہیں دی جاتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی تحریکیں رائے عامہ بن چکی ہیں، پانچ مرتبہ منتخب ہونے کے باوجود اخوان المسلمون اگر دہشت گرد ہیں تو جمہوریت کیاہے؟

مزید خبریں :