دنیا
11 جنوری ، 2012

ترکی نے ایران سے شام بھیجے جانیوالے 4 ٹرک قبضہ میں لے لئے

انقرہ …جنگ نیوز…ترکی نے ایران سے شام کو بھیجے جانیوالے فوجی ساز و سامان کے 4 ٹرک پکڑ لئے۔ ڈوگان خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کلس کے گورنر یوسف اوداباس نے بتایا کہ کسٹم حکام نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد آنکوپنیار کی سرحد پر شام میں داخل ہونے والے 4 مشتبہ ٹرکوں کو قبضہ میں لے لیا جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر فوجی ساز و سامان سے لدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارگو کے معائنہ کیلئے انقرہ سے ماہرین کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ یاد رہے ترکی نے گزشتہ برس نومبر میں شام کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مزید خبریں :