پاکستان
25 مارچ ، 2014

ریٹائرڈ فوجی افسروں کوشام بھجوایاگیاتواحتجاج کریں گے:سیدخورشید شاہ

 ریٹائرڈ فوجی افسروں کوشام بھجوایاگیاتواحتجاج کریں گے:سیدخورشید شاہ

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسروں کو شام بھجوایا گیا تو احتجاج کریں گے، پاکستان کو دوسروں کی جنگ نہیں لڑنی چاہئے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری نثارکے مبینہ غیر مناسب رویے پر ارکان نے احتجاج اور ڈیڑھ ارب ڈالرز امداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ فوج شام بھجوائی گئی تو احتجاج کریں گے، امداد پر اعتراض نہیں مگر پاکستان کو دوسروں کی جنگ نہیں لڑنا چاہئے، وزیراعظم سینیٹ نہیں جا رہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلالیں۔

مزید خبریں :