25 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تھر متاثرین کے لیے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا تھا، جن میں سے 50کروڑ روپے وزارت خزانہ تھر قحط سالی کے متاثرین کیلئے جاری کر چکی ہے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ بقایا 50کروڑ روپے رواں سال مئی میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔