پاکستان
26 مارچ ، 2014

حکومتی کمیٹی اورطالبان شوریٰ کی ملاقات اہم پیش رفت ہے،پروفیسر ابراہیم

حکومتی کمیٹی اورطالبان شوریٰ کی ملاقات اہم پیش رفت ہے،پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد…طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابرہیم نے حکومتی کمیٹی اورطالبان شوریٰ کی ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق پرامیدہیں،امن قائم ہوناضروری ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ فریقین کی جنگ بندی کو مستقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ طالبان شوریٰ کی نمائندگی قاری شکیل، اعظم طارق، مولوی ذاکراور مولوی بشیرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اورطالبان کمیٹی کی آج شام تک واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، مذاکرات شروع ہونگے توصورتحال دیکھ کر آنے یا رکنے کا فیصلہ کرینگے۔

مزید خبریں :