کاروبار
26 مارچ ، 2014

جہاں لائن لاسز ہیں،ساڑھے7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک

جہاں لائن لاسز ہیں،ساڑھے7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک

کراچی …کراچی میں جہاں جہاں لائن لاسز ہیں اور بل پورے وصول نہیں ہوتے، وہاں وہاں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ ساڑھے سات گھنٹے تک جاسکتی۔کے الیکٹرک سپلائی کے منتظم اعلیٰ نیر حسین نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سکوک بانڈز کے اجراء موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے جن علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نقصانات کم ہیں وہاں کوشش کی جائے گی کہ گرمیوں میں بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے لیکن یہ منصوبہ گیس کی مطلوبہ سپلائی پر منحصر ہے۔کے الیکڑک کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں 6 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈز کا اجراء کیا گیا ہے اور کمپنی کے سی ای او نیر حسین کے مطابق بانڈز کے اجراء سے حاصل ہونے والی رقم سے بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :