پاکستان
05 اپریل ، 2012

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ایم کیو ایم کا مشترکہ اجلاس سے واک آوٴٹ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ایم کیو ایم کا مشترکہ اجلاس سے واک آوٴٹ

اسلام آباد … ایم کیو ایم کے ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کہا کہ انہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش ہے، وزیراعظم نے ایوان میں قیمتیں پارلیمنٹ کی کمیٹی کے ذریعے طے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا، ملکی تاریخ میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ایسا کرنا اعتماد کو توڑنے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :