پاکستان
05 اپریل ، 2012

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین سے وزارت پیٹرولیم کا تعلق نہیں، ڈاکٹر عاصم

 پیٹرولیم قیمتوں کے تعین سے وزارت پیٹرولیم کا تعلق نہیں، ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی دینے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے وزارت پیٹرولیم کا کوئی تعلق نہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے وزارت پیٹرولیم کا کوئی تعلق نہیں، یہ کام اوگرا کرتی ہے اور وہ وزارت پیٹرولیم کے ماتحت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں پیٹرول کی قیمت خرید 73 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل 76 روپے 6 پیسے تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی سبسڈی میں حصہ ڈال سکتی ہیں، حکومت اتنی بڑی سبسڈی نہیں دے سکتی۔

مزید خبریں :