انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2014

امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی 28 ویں سالگرہ

امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی 28 ویں سالگرہ

نیویارک …این جی ٹی …لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔28مارچ1986 کو نیویارک میں جنم لینے والی لیڈی گاگا کا اصل نام اسٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹا(Stefani Joanne Angelina Germanotta)ہے۔انہوں نے چاربرس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف تیرہ برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا ۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی ہے۔ ان کی اب تک متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے نئی میوزک ویڈیو’گوائے‘ ریلیز کی ہے جس کی ہدایتکاری بھی انہوں نے خود ہی کی ہے۔

مزید خبریں :