05 اپریل ، 2012
اسلام آباد … برونائی نیوی کے سربراہ فرسٹ ایڈمرل داتوسری پہلوان حاجی عبدالحلیم بن حاجی محمد حنیفہ نے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحریہ کے سربراہان نے موجودہ بحری تعلقات پر تبادلہٴ خیال کیا اور ان کے مزید استحکام کیلئے نئی جہتوں کی نشاندہی کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ رائل برونائی نیوی کے سربراہ کو میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔