پاکستان
05 اپریل ، 2012

سعودی آرمڈ فورسزکے وفد کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

پشاور … سعودی آرمڈ فورسز کے 10 رکنی وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔ سعودی آرمڈ کے فورسز کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد بن حماد الاومانی کررہے تھے۔ اس موقع پر وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سعودی وفد نے کور ہیڈر کوارٹر پشاور میں شہداء کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد کو مچنی چیک پوسٹ خیبر ایجنسی کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ وفد کو خیبر ایجنسی کی جغرافیائی اہمیت اور صدیوں پرانی روایات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں :