پاکستان
05 اپریل ، 2012

جنسی اسکینڈل : ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر بحال

لاہور … لاہورمیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی انتظامیہ نے جنسی اسکینڈل میں معطل ہونے والے پروفیسر کو بحال کردیا جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر بدستور معطل ہیں۔ بحال ہونے والے پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر تھے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر افضل کے مطابق پروفیسرشپ بحال کی ہے،ڈائریکٹر شپ نہیں، ان کی معطلی کے باعث بہت سے پراجیکٹ رکے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر نے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد لارجر کمیٹی بنا دی تھی جس نے اسکینڈل میں ملوث پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کردیا تھا، انکوائری مکمل ہونے تک پروفیسر کی ڈائریکٹرشپ معطل رہے گی۔

مزید خبریں :