پاکستان
06 اپریل ، 2012

لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پرڈاکو دو بھائیوں کو گولیاں مار کر فرار

لاہور ... لاہور کے علاقے ساندہ میں دو ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو بھائیوں کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے ۔ساندہ کے رہائشی اور سونے کے تاجر حمید اور انکا بھائی عمر دوکان سے واپسی پر گھر میں داخل ہوئے تو ان کے ساتھ ہی دو ڈاکو بھی گھر میں گھس گئے اور دونوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ا سی دوران دونوں بھا ئیوں نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے نے فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے زخمیوں کو فوری اسپتال داخل کروا دیا گیا۔پولیس نے ڈاکووٴں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید خبریں :