30 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انھیں اتوار کی شب آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے انکے وکیل رانا اعجاز ایڈووکیٹ کے مطابقپرویزمشرف کابلڈپریشرہائی ہونے پرانھیں آئی سی یومنتقل کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے کل پرویزمشرف کوطلب کیاہواہے۔اورسنگین غداری کیس میں کل ان پرفردجرم عائدہونیکاامکان ہے۔رانا اعجاز نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کی کل خصوصی عدالت میں حاضری سے متعلق کچھ نہیں کہاجا سکتا۔دریں اثناء پرویز مشرف کی والدہ کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے جوکہ دبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز انکی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔