پاکستان
06 اپریل ، 2012

مہمند ایجنسی: گرلز پرائمری اسکول بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا

مہمند ایجنسی: گرلز پرائمری اسکول بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا

پشاور… مہمند ایجنسی میں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیا۔۔ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل ساسی کے علاقے لکڑومیں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زرگر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا،بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،ذرائع کے مطابق گذشتہ 3 سال کے دوران ایجنسی میں92 اسکولوں کودھماکوں سے تباہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :