06 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر کہیں کسی بلڈنگ میں آگ لگ جائے تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا جاتا ہے لیکن اب اسکی ضرورت نہیں رہی ۔کیونکہ یہ کام بھی اب روبوٹ سر انجام دیں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روز نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں اورOctavia روبوٹ بھی انہی میں سے ایک ہے۔جہاں پہلے ریسکیو کے لیے لچکدار روبوٹ اور چھلانگیں لگانے والے روبوٹ متعارف کروائے گئے وہیں اب Octaviaنامی یہ روبوٹ انسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ میں نصب انفراریڈ کیمروں کی مدد سے جہاں یہ روبوٹ آگ کو دیکھتا ہے وہیں صوتی احکامات لیتے ہوئے انکی تعمیل بجالانے میں بھی دیر نہیں کرتا۔ایک بار آگ میں لپٹی جگہ کا تعین کرنے کے بعدOctaviaاپنی پشت پر موجودہوا اور پانی والے بیگ پیک کو استعمال کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام شروع کردیتا ہے۔