31 مارچ ، 2014
اسلام آباد…پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو والد کے جنازے میں شرکت سے کیوں منع کیا گیا ،اگرنوازشریف معاف بھی کرنا چاہیں تو مشرف کو علامتی سزا ضرور ہونی چاہیے۔ محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ آئین شکنی کرنے والے شخص پر عدلیہ نے فرد جرم عائد کی ہے،ہمیں تمام صوبوں کو حقوق آئین کے مطابق دینا ہوں گے، پارلیمنٹ کو عدالتی فیصلے کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم سب نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، آج بڑا اہم تاریخی دن ہے، پہلا تاریخی دن 14 اگست1947ء کو تھا، دوسرا جب بھٹو نے متفقہ آئین دیا،تیسرا تاریخی دن 18ویں ترمیم کا تھا اور چوتھا آج کا دن تاریخی ہے۔