پاکستان
31 مارچ ، 2014

پرویز رشید نے سندھ حکومت کو ملنے والا دھمکی آمیز خط ایوان میں پڑھ کر سنایا

پرویز رشید نے سندھ حکومت کو ملنے والا دھمکی آمیز خط ایوان میں پڑھ کر سنایا

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سندھ حکومت کو ملنے والا دھمکی آمیز خط ایوان میں پڑھ کر سنایا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، بلاول کو ملنے والی دھمکی کو پاکستان کے خلاف دھمکی سمجھتے ہیں،بلاول کی زندگی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کسی دوسرے کی،ملزم وفاق سے ہو یا پنجاب سے ہم اپنی ذمے داریاں پوری کریں گے ۔وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج تاریخ کا سنہرا دن ہے ، جب عدلیہ نے آمر کے خلاف فیصلہ دیا، جو سورج طلوع ہے وہ کبھی غروب نہیں ہوگا۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ مشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دل سے دعا گو ہیں، مشرف کی والدہ کو علاج کی تمام سہولتیں پہنچانے اور انہیں واپس لانے کے انتظامات کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :