31 مارچ ، 2014
کراچی… کراچی میں رینجرزنے ایک کارروائی کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیااور کئی افراد گرفتار کرلئے ہیں تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے نیپئر روڈ کے قریب قبرستان سے کارروائی کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ٹرپل ٹو رائفل، ایس ایم جی، ایل ایم جی کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔