06 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں آج چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں تین روز سے موبائل سروس بھی بند ہے۔منگل کو گلگت میں ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں 12 افراد کی ہلاکت اور چلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد گلگت میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔۔ آج چوتھے روز بھی کرفیو میں کوئی وقفہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ امن و امان کی کشیدہ صورت حال کے سبب گلگت ، اسکردو ، غذر ، استور اور دیامر اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں تین روز سے موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ گلگت میں کرفیو کی وجہ سے غذر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔