31 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی میں بلاک 6میں واقع مدرسے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا معمولی نوعیت کا ہے جس سے مدرسے کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے جبکہ قریب موجود ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔