31 مارچ ، 2014
اسلام آباد…پرویز مشرف کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست خصوصی عدالت نے منظور نہیں کی، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف وکیل اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو باہر جانے کیلئے دیگر کیسز میں بھی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔