پاکستان
31 مارچ ، 2014

مشرف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ، نور خان بیس پر طیارے کی لینڈنگ

مشرف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ، نور خان بیس پر طیارے کی لینڈنگ

اسلام آباد…پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر اسلام آباد کے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں ”جیونیوز“ کے مطابق اسی دوران خلیجی ریاست سے ایک چھوٹے بزنس طیارے کی نور خان ایئربیس پر لینڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ پرائیوٹ بزنس طیارے کی موجودگی سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔ بزنس طیارے میں عملے کے 3ارکان موجود ہیں جن میں سے کوئی بھی باہر نہیں آیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کی اگلی منزل کا ابھی پتا نہیں ۔

مزید خبریں :