پاکستان
06 اپریل ، 2012

سندھ بلوچستان میں گرمی ۱میں اضافہ،گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار

سندھ بلوچستان میں گرمی ۱میں اضافہ،گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار

اسلام آباد… ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔ بالائی علاقوں میں موسم خشک اور صاف ہے۔ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں دن بھر موسم گرم رہتا ہے تاہم رات میں قدرے بہتر ہو جاتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں مٹھی،حیدر آباد ،میر پور خاص ،لسبیلہ اور تربت میں گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ، اسلام آباد ، لاہور اور کوئٹہ میں 34سینٹی گریڈ رہا۔ادھر گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم صاف اور خوش گوار ہے۔ رات کے اوقات میں خنکی ہوجاتی ہے۔ کئی علاقوں میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ہزارہ اور مالاکنڈ میں بھی موسم تبدیل ہو رہا ہے اور دن میں گرمی ہوجاتی ہے۔آزادکشمیر کے شہر میر پور میں جمعرات کی شام تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد آج صبح سے موسم صاف ہے۔مظفر آباد شہر اور گردنواح میں گزشتہ روز ہلکی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :