پاکستان
06 اپریل ، 2012

نوشہرو فیروز میں انگریزی کا پرچہ آوٴٹ

نوشہرو فیروز … نوشہرو فیروز میں دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے ہی طلبہ کے ہاتھوں میں پہنچ گیا۔ نوشہروفیروز میں آج دسویں جماعت کا انگریزی کا امتحان ہورہا ہے۔ تاہم امتحانی پیپر 9 بجے سے پہلے ہی آوٴٹ ہو کرشہر کی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پہنچ گیا جہاں طلبہ کا رش لگ گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے امتحان کے دوران فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ لوگ موجود ہیں جو امیدواروں کو نقل کا مواد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :