01 اپریل ، 2014
لاہور…گلشن راوی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان سے ہزاروں روپے کی جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گلشن راوی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں موجود 10 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا جبکہ جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔