06 اپریل ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے اور 3رکنی بنچ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں۔ سماعت کی ابتداء ہی میں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی عدالت میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس خلجی نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل کے نہ آنے سے پتاچلا کہ وفاق کوصوبے میں کتنی دلچسپی ہے۔ اس سے قبل 10مارچ کو سریاب روڈ سے لاپتہ ہونے والے 7افراد میں سے 4 کو بازیاب کرا کر سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔