06 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور میں مقامی سکول کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 14 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق گلبرگ کے مقامی اسکول کی گاڑی ملازمین کو لے کر الحمرا ہال جا رہی تھی۔ جیسے ہی وہ گورنر ہاوٴس کے سامنے پہنچی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔