02 اپریل ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب چھالو باوڑی میں پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائر نگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقتولین باپ اور بیٹا بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔